اگر امریکہ اسرائیل کے ساتھ شامل ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے ، ایرانی وزیر خارجہ

      نیوز ٹوڈے : امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوۓ ایران کے وزیر خارجہ (مجید تخت روانچی) نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر امریکہ نے جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دیا تو ہمارے پاس بھی اسے جواب دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ـ ہمیں جہاں بھی ہدف نظر آیا اس کو نشانہ بنائیں گے ۔ ہم ہرحال میں کارروائی کریں گے یہ بالکل واضح اور صاف بات ہے کیونکہ ہم نے اپنا دفاع کرنا ہے ـ

  ایران کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل یا امریکہ نے دوبارہ جوہری مذاکرات کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا ـ مجید تخت روانچی کے مطابق ایران نے بھی کسی سے کوئی رابطہ نہیں کیا ایران صرف اور صرف اپنا دفاع کر رہا ہے ـ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بھی ہمیشہ سفارتکاری کے حق میں رہے لیکن دھمکیوں کے ساۓ میں مذاکرات نہیں کر سکتے ـ ہماری عوام بمباری کی زد میں ہو اور ہم مذاکرات کیلیے ہاتھ پھیلا رہے ہوں ایسا ممکن نہیں ـ

   بات چیت کے دوارن امریکی نشریاتی ادارے کی میزبان خاتون کی جانب سے پوچھے گۓ سوال کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ہر صورت میں بچ جائیں گے اور دوسری بات کہ ہم جوہری ہتھیاروں پر یقین نہیں رکھتے ہماری دفاعی پالیسی میں ان ہتھیاروں کو کوئی خاص مقام حاصل نہیں بلکہ ہمارے خیال میں جوہری ہتھیاروں کے بغیر دنیا بہترین جگہ ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+