ایران نے امریکی صدر کا مذاکرات کا دعویٰ مسترد کر دیا

     نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا تھا کہ امریکہ کے سامنے ایران کا کوئی عہدیدار جا کر نہیں گڑ گڑایا ۔ ہمیں ٹرمپ کے جھوٹ سے زیادہ نفرت اس کی ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی دھمکی دینے سے ہے ـ ایرانی مشن نے کہا کہ ایران دباؤ میں آکر صلح کرنا پسند نہیں کرتا اور وہ بھی ایسے تناؤ پسند شخص کے ساتھ ، جو اپنے آپ کو بہت اعلیٰ سمجھتا ہوـ

   امریکی صدر نے وہائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہ ایران کا کہنا ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات کیلیے وہائٹ ہاؤس آنا چاہتا  ہے لیکن میں نے صاف صاف کہہ دیا کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے ـ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ، اسرائیلی حملوں سے تنگ آ چکا ہے اور دوبارہ بات چیت کرنا چاہتا ہے ـ  لیکن اب اتنی ہلاکتوں اور تباہی کے بعد بات چیت کا کیا فائدہ ـ اس نے پہلے ہماری بات کیوں نہیں مانی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+