ٹرمپ نے ایران پر حملوں کی منصوبہ بندی کی اجازت دے دی ـ
- 19, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : امریکی نیوز ایجنسی (وال اسٹریٹ جنرل) کی خبر کے مطابق منگل کی شام امریکی صدر (ٹرمپ) نے اپنے سینئر مشیروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران پر ممکنہ حملے کی مشاورت کی اور ایران پر حملے کی منصوبی بندی کی منظوری دی ـ امریکی نیوز ایجنسی اور دوسرے ذرائع کے مطابق سخت ایرانی دفاعی سسٹم اور خاص طور پر یورینئم افزودگی کی تنصیب پر حملے امریکی اہداف میں شامل ہیں ، جوکہ ایک پہاڑ کے نیچے قائم ہے اور بہت طاقتور ہے اس پر حملہ ہو سکتا ہے ـ
امریکی صدر نے میڈیا کو واضح طور پر بتایا کہ امریکہ ، ایران پر حملہ کر سکتا ہے اور شاید نہ بھی کرے ـ ٹرمپ نے کہا کہ اگلا ہفتہ بہت اہم ہے اور شاید اس سے پہلے ہی فیصلہ ہو جائے ـ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے باز آجاۓ تواس پر حملہ نہیں کیا جاۓ گا ، دوسری صورت میں امریکہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن شروع کر دے گا ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے