چین کے صدر نے پیش کیں 4اہم تجاویز مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی بہتری کیلیے
- 20, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : چینی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کے صدر (شی جنپنگ) نے مشرق وسطیٰ کے بگڑتے حالات کو دیکھتے ہوۓ فوری جنگ بندی کیلیے 4 تجاویز پیش کردیں ـ چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ شی جنپنگ نے اپنی پیش کردہ جنگ بندی تجاویز میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے ، مذاکرات کو آگے بڑھانے ، جنگ رکوانے اور امن کے قیام کیلیے عالمی دنیا کی کوششوں کو ناکافی قرار دیا ـ
اس سے قبل چینی صدر نے روس کے صدر (ولادیمیر پیوٹن) کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوۓ ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ـ دونوں ملکوں کے سربراہوں نے ایران ، اسرائیل جنگ کو سفارتی سطح پر حل کرنے پر زور ڈالا اور کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنا فوجی حل نہیں ہے ـ
شی جنپنگ نے کہا کہ ایران کے معاملے میں روس کی ثالثی کے حق میں ہیں ـ اس سے کشیدگی میں کمی ہوگی ـ چینی صدر کے مطابق اس جنگ میں امریکہ کی شمولیت سے خوفناک صورتحال پیدا ہو جائے گی ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے