ایران نےاسرائیل پر "وعدہ صادق سوم" کی چودھویں لہر کی ویڈیو جاری کردی

     نیوز ٹوڈے : جمعرات کے دن ایران نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے شہروں کو بلیسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ـ ایرانی حملوں میں اسرائیل کے 65 شہری زخمی ہوۓ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ـ اسرائیلی میڈیا نے جنگ کے دوران اس ایرانی حملے کو سب سے بڑا حملہ قرارد ے دیا ـ ایران کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اس میزائل حملے میں اسرائیل کے فوجی سربراہوں ، خفیہ ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر اور خفیہ ایجنسی کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ـ

   فوجی مراکز کے نزدیک قائم ہونے سے (ساروکا ہسپتال) کو بھی نقصان پہنچا ـ تازہ ترین ایرانی میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے ایران کو دھمکی دے دی کہ ساروکا ہسپتال اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا ایران کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا ـ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں کی چودھویں لہر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ـ جس میں ایک ہی مقام پر پے در پے میزائل گر رہ ے ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+