ایران پر حملے سے متعلق ٹرمپ اگلے دو ہفتوں کے دوران فیصلہ کریں گے ، ترجمان وہائٹ ہاؤس

     نیوز ٹوڈے : وہائٹ ہاؤس کے ترجمان (کیرولین لیوٹ) کے مطابق ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے امکانات کے پیش نظر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں فیصلہ کیا جائے گا کہ امریکہ جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دے گا یا نہیں ـ وہائٹ ہاؤس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی اس  جنگ کے تمام پہلوؤں  پر مکمل نظر ہے اور امریکی صدر سلامتی کونسل  سے ہر وقت معلومات حاصل کر رہے ہیں ـ

  کیرولین لیوٹ نے کہا کہ امریکی صدر نے ہمیشہ سفارتکاری کا راستہ اپنانے کو ترجیح دی ہے لیکن اگر ضرورت پڑی تو طاقت کا بھی استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے ـ اس سے پہلے ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منصوبہ بندی کی اجازت کی خبر کو بھی مسترد کر دیا تھا ـ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکی میڈیا نہیں جانتا کہ میں نے ایران کے بارے میں کیا سوچ رکھا ہے ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+