پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے (نریندر مودی) کو کافی دقت اٹھانا پڑی

     نیوز ٹوڈے : بھارتی وزیر اعظم (نریندر مودی) جی 7 اجلاس میں شرکت کے بعد 3 ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں کروشیا کے شہر ذگریب پہنچے جہاں پر 9 گھنٹے قیام کرنے کے بعد وہ آدھی رات کو بھارت کیلیے روانہ ہوئے ـ بھارتی وزیر اعظم کا طیارہ ہمیشہ عراق اور ایران کے بعد پاکستان کی فضائی حدود سے گزر کر 3 گھنٹے سے بھی تھوڑے وقت میں بھارت پہنچ جاتا تھا ـ

   لیکن اب بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش اور ایران جنگ کی وجہ سے ایران ، عراق اور دوسرے ملکوں کی فضائی حدود کے بند ہونے سے بھارتی وزیر اعطم کو لمبا روٹ اختیار کرنا پڑا ـ مودی کا طیارہ یونان ، مصر اور کئی دوسرے ملکوں سے گزرتا ہوا سوڈان اور اس کے بعد ایتھوپیا پہنچا ، جہاں سے بحیرہ عرب پر سفر کرتے ہوۓ ممبئی اور پھر گجرات سے ہوتا ہوا آخر کار دہلی پہنچا ـ اس طرح بھارتی وزیر اعظم کے طیارے کو 3 گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑا ـ 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+