ایرانی حملے میں متاثرہ "ساروکا ہسپتال" میں زخمی صیہونی فوجیوں کا علاج ہوتا تھا ، عباس عراقچی

    نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی دی گئی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے گشدان ، صحراۓ نقب اور دیگر دو علاقوں میں 6 میزائل گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ صحراۓ نقب میں ایک عمارت پر براہ راست میزائل گرنے سے بڑی تباہی ہوئی ـ اسرائیل کے ریسکیو حکام کے مطابق "بیر السبح میں ساروکا ہسپتال" کے ساتھ میزائل ٹکرانے سے بھی بڑی تباہی ہوئی ـ البتہ ایران کے وزیر خارجہ (عباس عراقچی) نے ساروکا ہسپتال سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے ـ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے جاری کردہ بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایرانی میزائل حملوں سے ایک اسرائیلی فوجی ہسپتال کو بھی نقصان پہنچا ـ عباس عراقچی کے مطابق ساروکا ہسپتال میں غزہ میں جاری قتل عام میں شامل زخمی اسرائیلی فوجیوں کا علاج کیا جاتا تھا ـ وہی غزہ جس کے 94 فیصد ہسپتالوں کو اسرائیل نے تباہ کر دیا ہے ـ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جس وقت حملہ ہوا ، ہسپتال  کا متاثرہ حصہ خالی پڑا تھا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+