امریکی حملوں کا جواب کیسے دینا ہے اس کا فیصلہ ایران کی تینوں فوجیں کریں گی ، ایران
- 23, جون , 2025

نیوز ٹوڈے : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی نمائندے (امیر سعید ایروانی) نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ امریکہ نے ایران پر جنگ مسلط کر دی ہے، اور ایران اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے ـ ایروانی نے کہا کہ ایران ، امریکی جارحیت کا جواب ضرور دے گا اور اس کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی ـ اپنے لمبے چوڑے بیان میں ایروانی نے اسرائیل پر بھی الزام لگایا کہ اس نے امریکہ کو ایک مہنگی اور بے بنیاد جنگ میں دھکیل دیا ہے ـ
ایرانی نمائندے کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں ـ ایروانی نے کہا کہ اسرائیل نے جھوٹا اور غلط بیانیہ جاری کیا کہ ایران ایٹم بم بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے ـ ایروانی نے کہا کہ بین الاقوامی جماعتوں اور کچھ مغربی ملکوں جن میں "فرانس اور برطانیہ" شامل ہیں ، کی مکمل خاموشی ، دوہرا معیار اور مداخلت بھی قابل مذمت ہے ـ ایروانی نے اپنے خطاب کے آخر میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کو ذمہ دار ٹھہرایا جاۓ ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے