نیتن یاہو 60 روزہ غزہ جنگ بندی کیلیے تیار

       نیوز ٹوڈے : امریکی صدر ( ٹرمپ) کے مطابق ان کے نمائندوں کی غزہ کی صورتحال پر اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک لمبی اور نتیجہ خیز ملاقات کے بعد اسرائیلی غزہ میں 60 دن کیلیے جنگ بند کرنے کو تیار ہو گیا ـ امریکی  صدر نے کہا کہ  ان 60 دنوں میں تمام جماعتیں مل کر غزہ جنگ کے مکمل خاتمے کیلیے کام کریں گی اور قطری اور مصری حکام اس کی حتمی تجاویز پیش کریں گے ـ امریکی صدر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں حماس اس معاہدے کو تسلیم کر لے گی اگر ایسا نہ ہوا تو بہت بڑی تباہی ہوگی ـ

    اس سے قبل ٹرمپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا تھا کہ میں امید کرتا ہوں کہ غزہ جنگ اگلے ہفتے بند ہو جاۓ گی ـ ایک صحافی کی جانب سے کیے گۓ سوال کہ کیا نیتن یاہو کے وہائٹ ہاؤس کے دوسرے سے قبل جنگ ختم ہو جائے گی ٹرمپ نے کہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ غزہ جنگ بند ہو اور حماس تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دے اور مجھے امید ہے کہ اگلے ہفتے جنگ بند ہو جاۓ گی ـ بن یامین نیتن یاہو 7 جولائی کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+