حماس کے خلاف مزید کارروائی ، اسرائیلی یرغمالیوں کیلیے خطرہ
- 02, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : اسرائیلی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف (جنرل زامیر) نے وفاقی وزراء کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ غزہ میں ہماری فوجی کارروائیوں کی وجہ سے اسرائیلی قیدیوں پر ظلم و تشدد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ـ جس سے ان کی زندگی خطرے میں پڑ چکی ہے ـ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ میں بھی حماس کا خاتمہ چاہتا ہوں لیکن اس کے خلاف جتنی کارروائی تیز کریں گے ہمار ے قیدیوں کو اتنا ہی خطرہ ہوگا ـ
جنرل زامیر کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو منتقل کرکے شدید فوجی کارروائی سے حماس کا خاتمہ ممکن ہے لیکن اس سے ہمارے اپنے یرغمالیوں کی جانوں کو خطرہ ہے ـ اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ غزہ میں مزید جنگ جاری رکھنے سے قبل اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ کرنا ہوگا ـ جس پر اسرائیل کے وزیر خزانہ اور دائیں بازو کے انتہا پسند لیڈر (بیزلیل سموٹریج) نے کہا کہ ہمارے فوجی سربراہ حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جنگ ختم کردی جاۓ ـ

تبصرے