غزہ کے 4 سکولوں پر صیہونی فوج کا وحشیانہ حملہ

     نیوز ٹوڈے : صیہونی فوج کے ٹینکوں نے مشرقی غزہ کے علاقے (زیتون) میں سکولوں پر بمباری شروع کر دی ، جس سے ہزاروں فلسطینیوں کو اپنی جانیں بچا کر بھاگنا پڑا ـ موقع پر موجود افراد کے مطابق صیہونی فوج نے 4 سکولوں پر حملہ کرکے وہاں پناہ لیے سینکڑوں افراد کو سکول خالی کرنے کا حکم دیا ـ غزہ کے ایک شہری "صلاح الدین" کا کہنا تھا کہ حملے رکنے کا نام ہی نہیں لے رہے ہر وقت زلزلے جیسی کیفیت طاری ہے ـ

  فلسطینی حکام صحت کے مطابق اسارئیلی حملوں میں صرف پیر کے دن 58 فلسطینی شہید ہوئے جن میں سے 10 زیتون میں ، غزہ کے جنوب مغرب میں 13 اور ساحل سمندر پر بنے ایک کیفے میں 22 جن میں ایک صحافی ، عورتیں اور بچے شامل ہیں ـ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں صرف حماس کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اور مقامیی آبادی کو تحفظ فراہ کیا جا رہا ہے ـ جبکہ گراؤنڈ کی صورتحال اس سے مختلف ہے ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+