نائب روسی وزیر دفاع کرپشن کیس میں 13 سل کیلیے جیل میں بند

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روس کے نائب (وزیر دفاع تیمور ایوانوف) کو پچھلے سال کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا ـ ان پر48.4 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام لگا تھا اور ان سے ان کا عہدہ بھی واپس لے  لیا گیا تھا ـ عدالت کی جانب سے تیمور ایوانوف کو 13 سال اور ان کے ماتحت (انتون فلاتوف) کو 12 سال اور 6 ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی ، لیکن دوران تفتیش نائب وزیر دفاع کے انکشاف پر مزید 12افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ـ

   بند کمرے میں مقدمے کی سماعت کی وجہ سے مکمل معلومات فراہم نہیں ہو سکیں ، البتہ سرکاری میڈیا کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کیے گۓ ـ وزارت قانون و انصاف کے مطابق تیمور ایوانوف کو مکمل قانونی معاونت فراہم کی گئی البتہ ناقدین کے مطابق  روسی صدر (ولادیمیر پیوٹن) کی مخالفت کی وجہ سےنائب وزیر دفاع پر یہ کیس بنایا گیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+