ایلون مسک کی امریکہ سے بے دخلی پر سوچ بچار شروع

     نیوز ٹوڈے : فلوریڈا میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران امریکی صدر سے ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ ایلون مسک کو ٹیکس بل کی مخالفت کرنے پر امریکہ سے نکال دیں گے جس پر امریکی صدر نے کہا  کہ ہم اس مسئلے کوبعد میں دیکھیں گے ـ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایلون مسک الیکٹرک وہیکل میڈیٹ کے کھو جانے سے پریشان ہیں ـ لیکن وہ مزید بہت کچھ کھو سکتے ہیں ـ

  مجھے امید ہے ہمارا بل منظور ہو جاۓ گا ـ دنیا کے سب سے امیر شخص (ایلون مسک) جنوبی افریقہ میں پیدا ہوۓ ایلون مسک نے ری پبلکن ٹیکس بل کی کھل کر مخالفت کی ـ ری پبلکن بل کی منظوری سے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر کنزیومر کریڈٹ ختم ہو جائے گا ، اور ایلون مسک الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی ایک بڑی فرم کے  اونر ہیں ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+