شمالی غزہ میں حماس کے ہاتھوں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک اور 3 زخمی

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج نے خود تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ حماس کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑپ میں ان کا ایک فوجی جوان ہلاک اور 3 زخمی ہو گۓ ـ صیہونی فوج کے ترجمان کے مطابق حماس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فوجی جوان کی شناخت 19سالہ سپاہی (یانیو میخالووچ) کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ زخمی ہونے والے ٹینک کمانڈر ، کمانڈو اور سپاہی کی حالت بھی نازک بتائی جا رہی ہے ـ

   حماس کے جنگجوؤں کے ساتھ آمنے سامنے کی لڑائی میں ایک ماہ کے دوران مارے جانے والے اسرائیلیوں کی تعداد 21 اور مجموعی طور پر ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 442 ہو چکی ہے ـ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 53 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک اور 1 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں ـ تاحال حماس کے پاس 50 سے زائد اسرائیلی قید ہیں جن کی رہائی کیلیے ابھی تک کوئی معاہدہ نہ ہو سکا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+