غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اسرائیل اور حماس کا ردعمل

    نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی فراہم کردہ رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے رہنما غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی اس نئی تجویز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں ـ حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق جنگ کے مکمل خاتمے کیلیے کسی بھی تجویز پر عمل کرنے کیلیے تیا رہیں ـ (طاہر النونو) کا کہنا تھا کہ ان کے سربراہ قاہرہ اور مصری ثالثوں کے ساتھ ملاقات کریں گے تاکہ اختلافات ختم کرکے مذاکرات دوبارہ سے شروع کیے جا سکیں ـ

  حماس ترجمان کے مطابق اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے ـ حماس ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں اسرائیل کی ضمانت لیتی ہیں تو ہم اپنی شرائط پر جنگ بندی تجویز پر غور کر سکتے ہیں ـ ایک دن قبل ہی امریکی صدر (ڈونلڈ ٹرمپ) نے کہا تھا کہ 60 روزہ جنگ بندی کیلیے اسرائیل تیار ہے اور حماس بھی اسے قبول کرلے ورنہ بہت تباہی ہو  گی ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+