ایران نے "آئی اے ای اے" کے ساتھ تعاون کا قانون ختم کر دیا
- 03, جولائی , 2025

نیوز ٹوڈے : ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد "آئی اے ای اے" کے رویے کو دیکھتے ہوۓ اس کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا بل منظور کر لیا تھا ، جس کی توثیق ایران کی سپریم کونسل نے بھی کر دی ـ ایرانی صدر (مسعود پزشکیان) نے اب اس قانون کو باقاعدہ طور پر نافذ کر دیا ہے ـ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے اس قانون کے مطابق آئی اے ای اے کے انسپکٹر کو ایران اس وقت تک داخلے کی اجازت نہیں دے گا جب تک وہ ایران کی جوہری تنصیبات کی ضمانت نہیں دیتا ـ
ایرانی پارلیمنٹ کے مطابق ایک ایسا قانون بھی بنایا جا رپا ہے جس کے مطابق آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون اس وقت تک بحال نہیں کیا جائے گا جب تک وہ ایران کے ساتھ پیشہ ورانہ رویہ اختیار نہیں کرتا ـ آئی اے ای اے کے چیف کی ایران میں داخلے پر بھی پابندی لگانے پر بھی سوچ بچار کیا جا رہا ہے ـ ایرانی پارلیمنٹ کے ایک سینیئر رکن کا کہنا ہے کہ رافیل گروسی کے ایران میں داخلے پر پابندی لگانے کیلیے سپریم کونسل پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے ـ

خاص خبریں
-
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کیلیے شرائط رکھ دیں
-
یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے پیچھے حکومت کا ہاتھ ہے سابقہ اسرائیلی وزیر اعظم
-
اٹلی سے غزہ کیلیے امدادی سامان لے کر جانے والی کشتی نے اسرائیلی ناکہ بندی توڑنے کا اعلان کر دیا
-
جوہری توانائی کی معائنہ کار ٹیم نے اپنے جوتوں میں جاسوسی چپس چھپا رکھی تھیں ایران نے کیا انکشاف
تازہ ترین

تبصرے