بھارتی فوج کے جوان ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے لگے
- 23, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ (وجے شرما) نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 سے لے کر آج تک 177 بھارتی فوجیوں نے خود کشی کی ہے ـ "مقبوضہ کشمیر ، چھتیس گڑھ اور منی پور" جیسے علاقوں میں تعینات متعدد بھارتی فوجی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں ـ جس کی وجہ سے ان میں خود کشیوں اور ساتھیوں پر فائرنگ کے واقعات عام ہو چکے ہیں ـ وجے شرما نے صوبائی اسمبلی میں بتایا کہ 2019 سے اب تک صرف چھتیس گڑھ میں 177 بھارتی فوجی اپنی جان آپ لے چکے ہیں ـ
اس سے نہ صرف بھارتی فوج کی ادارہ جاتی ناکامی ظاہر ہورہی ہے بلکہ یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں بھی شامل ہے ـ جون 2019 سے لے کر 2025 تک 18 فوجی جوانوں کو ان کے اپنے ساتھیوں نے شدید ذہنی دباؤ میں آکر ہلاک کردیا ـ نفسیاتی ماہرین کے مطابق بھارتی فوجی جوانوں کیلیے ذہنی صحت کے مراکز یا کوئی کاؤنسلنگ نظام موجود نہیں ـ شدید ٹینشن زدہ علاقوں میں تعیناتی افسروں کے ناروا سلوک اور ذاتی مسائل کی وجہ سے یہ ایسا کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ـ

تبصرے