خلیج عمان میں ایرانی اور امریکی لڑاکا طیارے ایک مرتبہ پھر آمنے سامنے
- 24, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : ترک نیوز ایجنسی "انا دولو" کی دی گئی اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح 10 بجے خلیج عمان میں امریکہ اور ایران کے لڑاکا طیارے ایک مرتبہ پھر ایک دوسرے کے سامنے آگۓ ـ رپورٹ کے مطابق امریکہ کے لڑاکا طیارے "یو ایس ایس فیٹز جیرالڈ" نے ایرانی فوج کے زیر نگرانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ایرنی لڑاکا طیارے اسے روکنے کیلیے سامنے آ گۓ ـ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی لڑاکا طیارے کو ایرانی حدود میں داخل ہوتے ہی وارن کیا اور ایرانی ایئر فورس کے تھرڈ نیول یونٹ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر اس کا پیچھا کیا ـ
ایرانی ہیلی کاپٹر نے امریکی لڑاکا طیارے کے اوپر پرواز کرنا شروع کر دی اور اسے سختی سے راستہ تبدیل کرنے کی ہدایت کی ـ دوسری دفعہ دی جانے والی دھمکی کے بعد امریکی لڑاکا طیارہ یو ایس ایس جیرالڈ نے اپنا رخ متنازع علاقہ سے موڑ کر جنوب کی طرف کر لیا ـ امریکی فوج نے اس واقعہ پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ـ

تبصرے