ٹرمپ نے (خالصتان) تحریک کے سربراہ کو خط لکھ کر مودی سرکار کو ایک اور جھٹکا دیا
- 30, جولائی , 2025
نیوز ٹوڈے : بھارتی سفارتکاری کی ناکامی کا بڑا ثبوت (ڈونلڈ ٹرمپ کا خالصتان تحریک کے سربراہ گرو پتونت سنگھ کو لکھا گیا خط ہے) ـ امریکی صدر کا یہ خط بھارت کی سفارتی حکمت عملی کی ناکامی اور تحریک خالصتان کی عالمی شہرت کا ثبوت بن گیا ـ پاک ، بھارت جنگ بندی کا دعویٰ امریکی صدر اب سے پہلے 27 مرتبہ کر چکے ہیں ـ ٹرمپ کی جانب سے خالصتان رہنما گروپتونت سنگھ کو لکھے گۓ خط نے بین الاقوامی سطح پر ایک اور مباحثہ چھیڑ دیا ہے ـ بھارتی حکومت 2020 میں خالصتان تحریک کے سربراہ کو دہشتگرد قرار دے چکی ہے ـ لیکن ٹرمپ کا لکھا گیا خط اس تحریک کیلیے خاص اہمیت اختیار کر گیا ـ
ٹرمپ نے خط میں لکھا کہ مجھے "میرے شہری ، میری قوم اور میرے اقدار" بہت عزیز ہیں ـ امریکہ محفوظ ہوگا تو ہی پوری دنیا محفوظ ہوگی ـ اس لیے میں اپنے شہریوں کے حقوق کیلیے کسی قسم کا خطرہ مول لے سکتا ہوں ـ 17 اگست کو امریکہ میں ہونے و الے خالصتان تحریک کے ریفرنڈم سے کچھ دن قبل ہی لکھا گیا ٹرمپ کا خط سیاسی اور سفارتی حلقوں میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ـ خط میں امریکی خارجہ پالیسی ، فوجی تیاریوں اور عالمی امداد سے متعلق کیے گۓ فیصلوں سے بھی آگاہ کیا گیا ـ

تبصرے