گھانا فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ میں دو وزراء سمیت متعدد افراد ہلاک

     نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر نے دارالحکومت (اکرا سے اہم کان کنی کے شہر بواسی) کیلیے اڑان بھری ـ اڑان بھرتے ہی ہیلی کاپٹر کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا ـ تو فوری طور ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کر دی گئی ـ گھانا کے جنوبی علاقے (اشانتی) میں دور سے ہی نظر آنے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے سے اٹھتے دھوئیں کو دیکھ کر حادثے کے مقام کا تعین ہو سکا ـ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی البتہ موسم کی خرابی بھی ایک وجہ ہو سکتی ہے ـ

    گھانا کے چیف آف سٹاف (جولیس ڈیبراہ) نے اپنے جاری کردہ بیان میں (وزیر دفاع ایڈورڈ عمانے بواما اور وزیر ماحولیات ابراہیم مرتضیٰ محمد) کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ـ دونوں وزراء کے ساتھ 3 مزید افراد بھی اس حادثے میں ہلاک ہوۓ ـ چیف آف سٹاف کے مطابق صدارتی حکم پر تاحکم ثانی ملکی پرچم سرنگوں رہے گا ـ چیف آف سٹاف نے حادثے کو قومی سانحہ قرار دیا اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ـ

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+