اسرائیل نے چلی نئی چال فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کیلیے دفن کرنے کی
- 15, اگست , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دائیں بازو شدت پسند وزیر خزانہ (بیتزالل اسموٹریچ) نے مغربی کنارے پر حساس ترین علاقے "ای 1 " میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس اقدام سے فلسطینی ریاست کے قیام کا تصور ہمیشہ کیلیے دفن ہو جائے گا ـ اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ ' معلی ادومیم بستی کو یروشلم سے جوڑنے کیلیے اس علاقے میں 3 ہزار یہودی آبادکاروں کو رہائشی پلاٹس دیے جائیں گے' ـ
عالمی دباؤ کی وجہ سے رکے ہوۓ اس علاقے میں یہودی آبادکاروں کو بسانے کے پرانے منصوبے پر اسرائیلی وزیر خزانہ نے عملدرآمد کا اعلان کر دیا ہے ـ اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے حقیقت میں فلسطینی ریاست کے قیام کا تصور ہی دفن ہو جائے گا ـ کیونکہ اب نہ تو کوئی پہچاننے والا بچا ہے اور نہ ہی پہچانے جانے والا ـ فلسطینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ جبری بے دخلی اور ناجائز قبضے کے جرائم کا تسلسل ہے ـ بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے مغربی کنارہ شمال اور جنوب میں تقسیم ہو جائے گا ـ اور اس سے غزہ کے کئی شہروں کے آپس میں رابطے ختم ہو جائیں گے ـ

تبصرے