غزہ کی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنے والا فلسطینی فوٹو گرافر شہید
- 03, دسمبر , 2025
نیوز ٹوڈے : بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق (محمود وادی) نامی فلسطینی نوجوان جدید فوٹو گرافی میں اپنا کیریئر بنانے کے خواب دیکھتا تھا اور شادیوں میں فوٹو گرافی کرتا تھا ـ 2023 میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینی بچوں اور عورتوں کے المناک واقعات نے اس کی زندگی کا مقصد ہی تبدیل کر دیا ـ اس نے اپنی تمام صلاحیتیں غزہ کی تباہ حال صورتحال اور اجڑے شہر کی ڈاکو منٹری بنانے پر لگادیں ـ جو کہ اسرائیل کو ایک آنکھ نہ بھائیں ـ صیہونی فوج نے جاسوس ڈرون کے ذریعے خان یونس کے علاقے میں محمود وادی کو شہید کر دیا ـ
محمود وادی نے سوشل میڈیا پر "القدس" کے نام سے اکاؤنٹ بنا رکھا تھا جس پر ڈرون کی مدد سے شوٹ کی گئی اسرائیلی بمباری سے غزہ کی اجڑی بستیوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتا تھا ـ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جس میں اسرائیل نے کسی ایسے شخص کو نشانہ بنایا ہوجو غزہ کی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کررہا ہو ـ غزہ جنگ کے دوران 250 صحافی صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہو چکے ہیں اور درجنوں اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں ـ
خاص خبریں
-
امریکہ نے کیا گرفتار پاکستانی طالب علم کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کی جرم میں
-
طالبان حکومت نے دی ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قاتل کو سرعام سزاۓ موت
-
غزہ میں جنگی تباہ کاریوں کے دوران 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
-
روس ، یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اگر میں اس وقت صدر ہوتا تو یہ جنگ شروع ہی نہ ہوتی ٹرمپ
تازہ ترین

تبصرے