فلم 'جوا ئے لینڈ 'کے کچھ حصے کاٹنے کے بعد پاکستان میں نمائش کی اجازت
- 17, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : حال ہی میں تنازعات کا شکار ہونے والی فلم جوائے لینڈ سے موصول ہونے والی شکایات سے متعلق حکومت اور سنسر بورڈ کا ایک اجلاس ہوا جس میں اس فلم کی نمائش کی اجازت دے دی گئی ۔
نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ سنسنر بورڈ نے اس فلم کے کچھ حصے کاٹ کر اس کو سینما گھروں میں نمائش کی اجازت دے دی ہے ۔
سنسنر بورڈ اور حکومتی عہدیداران کی جانب سے اجلاس میں اس فلم کے بعض حصے حذف کر کے نمائش کی اجازت دی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ اس فلم کی ریلیز سے قبل اس پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں اور لوگوں کی جانب سے اس پر کافی تنقید کی گئی ، تاہم وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے ان اعتراضات کے بعد کابینہ کمیٹی تشکیل کرنے کا حکم جاری کیا تھا ۔
اجلاس میں پوری فلم کو دیکھا گیا اور کے کچھ حصے حذف کرنے کا حکم دیا گیا ،حکم کی تعمیل اس کی نمائش سے مشروط ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی اس فلم کو لے کر کافی بحث کی جا رہی ہے ، صارفین کی جانب سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : وزیرِ اعظم نے پاکستانی فلم 'جوائے لینڈ' کے خلاف شکایات پر غور کر نے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
تبصرے