کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے ارشد شریف کی موت کو قتل قرار دے دیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے:کینیا ہیومن رائٹس کی طرف سے ارشد شریف کی موت کو قتل قرار دے دیا گیا۔

 

کینیا ہیومن رائٹس کمیشن کے مارٹن ماوین جینا   کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو منصوبہ بندی کرکے قتل کیا گیا۔یہ بات انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

 

نیوز ٹوڈے:اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ یہ اندر کے لوگوں کا کام  انہوں نے کاروائی کی ہے اور کاروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ارشد شریف کی نگرانی کی جارہی تھی۔

 

اس  کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کا موقف کمزور ہے کہ ارشد شریف کا قتل غلط شناحت ہونے کی وجہ سے ہوا۔ ارشد شریف جس گاڑی  میں سفر کر رہے تھےوہ اہم افراد ہی استعمال کرتے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس نے ارشد شریف پر گولی چلائی وہ تربیت یافتہ تھے۔کرپشن کے معاملے میں کینیا پولیس تیسرے نمبر پر ہے۔ کینیا کی پولیس دو دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دے چکی ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے:اس لئے یہ غیر قانونی  ہلاکتوں کے حوالے سے بھی بدنام ہے۔

 

مزید پڑھیں:ٹوئٹر ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ جاری،تنقید پسند نہ آنے پر کمپنی کے انجینئر کو برطرف کردیا

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+