آئی سی سی ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ : بابر اعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ گئے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : آئی سی  سی ٹی  20 بیٹنگ رینکنگ  میں بابر اعظم   ایک درجہ ترقی کےبعد چوتھے سے تیسرے نمبر پر آ چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے :واضح رہے کہ آئی سی سی کی جا نب سے ورلڈ کپ  2022 کے بعد  ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ جاری کی گئی ہیں ،  بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادو پہلے نمبر پر موجود ہیں  جبکہ پاکستان ٹیم کو اوپنر محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

 

اس کے بر عکس نیوزی لینڈ کے ڈ یون کانوے تیسرے نمبر سے ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر  چلے گئے ہیں ۔

 

خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے آغاز میں بابر اعظم پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی گئی جس  کے بعد انہوں نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ  کے خلاف  بہترین 50 رنز اسکور کیے  اور ٹیم کو فائنل میں  پہنچانے تک نمایاں کردار ادا کیا ۔

 

نیوز الر ٹ  ٹوڈے : دوسری جانب ٹورنامنٹ کے اختتام پر  شاداب خان نے بھی منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، لیگ اسپنر شاداب خان    ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن چکے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں  : آئرلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے دورہ پاکستان یادگار قرار دے دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+