قانونی راستہ اختیار کرنے کا شکریہ خان صاحب،عدالت میں جواب دینے پر خوشی ہوگی، شاہزیب خانزادہ
- 17, نومبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے:جیونیوز کے سینئر اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔
شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کوقانونی راستہ اپنانے پر اپنی ٹوئٹ میں شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں یہ کہا ہے کہ خان صاحب 2019 سے جن سوالوں سے بھاگ رہے ہیں ان کا جواب تو دیں۔
نیوز ٹوڈے:انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا ہے کہ عمران خان کے لئے میرا پروگرام ہر وقت حاضر ہے لیکن عدالت میں بھی جواب دینے میں خوشی ہوگی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے ن لیگ، جیو اور جنگ کے خلاف برطانیہ کی عدالت میں مقدمے کا اعلان کیا تھا۔
نیوز الرٹ ٹوڈے:یاد رہے کہ عمران کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا شاہ زیب خانزادہ نے ہینڈلرز کے تعاون سے مشہور فراڈیے اور بین الاقوامی مطلوب مجرم کی طرف سے بے بنیاد کہانی کے ذریعے ان پر بہتان لگایا ہے۔
مزید پڑھیں: سابق وزیرِاعظم عمران خان نے ن لیگ،جیونیوز اور جنگ کے خلاف مقدمے کا اعلان کردیا
تبصرے