فیفا ورلڈکپ قطر :اسٹیڈیم میں شائقین مختصر لباس نہیں پہن سکیں گے

نیوز ٹوڈے : قطر میں رواں ماہ  شروع ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے ایک نئی پیشرفت سامنے آ ئی ہے ، جس کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔

 

میچ کے دوران شائقین کو مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے کی اجازت  ہر گز نہ  ہو گی ۔

 

عالمی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق قطر  میں  لاگو ہونے والے مسلم قوانین کے تحت ورلڈکپ کے دوران شائقین کو  مختصر لباس پہننے پر جرمانہ  یا جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

 

واضح رہے کہ فٹ بال کے دیوانے ورلڈکپ کے دوران فٹبال فینز اپنی ٹیموں کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف روپ بنا کر اسٹیڈیم میں آ تے ہیں ۔

 

دوسری جانب  کچھ افراد  خصوصاً خواتین مختصر لباس پہن کر میچ دیکھنے آتے ہیں تاہم  ورلڈ کپ کے دوران ایسے لباس پر پابند ی عائد کر دی گئی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں :  بابر اعظم چوتھے سے تیسرے نمبر پر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+