ورلڈ بینک پاکستان کی1.3 بلین ڈالرز کی مالی معاونت کرے گا
- 17, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے:عالمی بینک برائے پائیدار ترقی کے ریجنل ڈائریکٹر جان اے روم نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ورلڈ بینک پاکستان کو ہنگامی صورتِ حال، زراعت اور مکانات کی تعمیر سے متعلق ریلیف کے لئے 3۔1 بلین ڈالر کی مالی معاونت دے گا۔
سرکاری بیان کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر جان ڈبلیو نے یہ بات وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر سے ملاقات کے دوران کہی اس کے علاوہ انہیں دسمبر میں ہونے والی میٹنگ کے بارے میں بھی بتایا۔
ان کا کہنا تھا کہ بینک پاکستان کے سیلاب زدگان اور بارشوں سے متاثرہ کسانوں کو سبسڈی پر یوریا فراہم کرکے ان کو مالی امداد بھی کرئے گا۔
اس موقع پرطارق بشیر چیمہ نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے کاشتکار برادری کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اور حکومت غریب کسانوں کو ان کی مشکلات سے نمٹنے کے لئے ریلیف اور امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا
تبصرے