فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں سیالکوٹ کےبنے فٹبال استعمال ہونگے

نیوز ٹوڈے:قطرمیں ہو نے والے فیفاورلڈ کپ 2022ء میں پاکستان سے بنا ہوا سامان استعمال ہوگا۔

 

انٹر نیشنل ایونٹ کی آفیشل گیند الریحلہ میڈاین سیالکوٹ ہے۔پاکستان کا شہر سیالکوٹ  کھیلوں کے سامان کی بدولت مشہور ہے۔

 

یہاں کھیلوں کا سامان بنایا جاتا ہے اور دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہ بہترین کھیلوں کا سامان بنانے کی وجہ جانا جاتا ہے۔

 

ٹیلون کمپنی کے مارکیٹنگ مینجر سعد غنی نے گوادر پرو کو بتایا ہے کہ سیالکوٹ دنیا کی ستر فیصد تک (ساکر بال) کی ضرورت کو پوری کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ جب سے زیادہ ملکوں نے قدم رکھا ہے تب سے اس کا حصہ کم ہوگیا ہے۔

 

اس کے علاوہ پاکستان کے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ یہ  پاکستان کے بنے فٹبال اور گیندیں کھیلوں میں استعمال ہوتی ہیں۔1982  کے اسپین ورلڈ کپ میں پاکستان سے  بنے فٹبال استعمال ہوئے تھے اس کے بعد سے سیالکوٹ کے فٹبال اتنے پسند آئے کہ یہاں کے بنے فٹبال استعمال ہونےلگے۔

 

فیفا ورلڈ کپ میں بھی سیالکوٹ کے بنے فٹبال استعمال ہونگے اس کے علاوہ سیالکوٹ کے فٹبالوں کو بڑے پیمانے پر پسند کیا جاتا ہے۔

 

مزید پڑھیں:بابر اعظم  تیسرے نمبر پر آگئے

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+