میری جان کو خطرہ ہے، وہ لوگ دوبارہ بھی مجھے مارنے کی کوشش کر سکتے ہیں،عمران خان

نیوز ٹوڈے : پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین  اور سابق  وزیر اعظم عمران خان  نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک انکشاف کیا ہے  کہ ان کی جان کو ابھی بھی خطرہ لاحق ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ  میری جان کو خطرہ ہے ، وہ لوگ ابھی بھی مجھے ما رنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

 

عمران خان نے یہ انکشاف فرانسیسی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ میری جماعت پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کو عوام کی بہت حمایت حاصل ہے ۔

 

عمران خان نے مزید کہا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کا واحد طریقہ مجھےمارنا ہے ،میری جان کو خطرہ مسلسل در پیش ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ میں یہ سازش پہلے ہی نقاب کر چکا تھا کہ یہ لوگ مجھے رستے سے ہٹانے کے لیے مجھے مارنے کی کوشش کریں گے۔

 

مزید پڑ ھیں : جس کو چاہو چیف بنا دو ،عمران خان

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+