گلوکارہ شکیرا نے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہ کرنے کاا علان کر دیا

نیوز ٹوڈے : قطر میں رواں ماہ شروع  ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل ہونے والی  افتتاحی تقریب میں گلوکارہ شکیرا نے پرفارم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

 

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرانے اس بات کا اعلان بھی  کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ  میں نے فٹبال ورلڈ کپ میں پرفارم  نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیا ہے ۔

 

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکارہ  شکیرا افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی لیکن یہ نہیں واضح کیا گیا کہ  گلوکارہ صرف افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی یا پھر پورے ایونٹ میں ہی  غیر حاضر رہیں گی ۔

 

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شکیرا کے مداحوں کی جانب سے  کافی افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شکیرا نہیں پرفارم کریں گی تو ورلڈ کپ کی شان میں کمی آ جائے گی ۔

 

مزید پڑ ھیں : ورلڈ کپ میں سیالکوٹ فٹبال استعمال ہونگے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+