عمران خان اور صدر عارف علوی آرمی چیف کی تعیناتی پر اعتراض نہیں اٹھائیں گے ، پی ٹی آئی

نیوز ٹوڈے : پی ٹی آئی چیئر مین  اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے بیان دیا  کہ  ا ب ہم آرمی چیف کی تعیناتی میں کو ئی کردار ادا نہیں کریں گے اور نہ ہی  اس سے متعلق کو ئی اعتراض اٹھائیں گے م جس کو چاہو آ رمی چیف بنا دو ۔

 

اس کے بر عکس صدر پاکستان نے بھی حال ہی میں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اب  وہ یا عمران خان آ رمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں کسی قسم کے کو ئی اعتراضات نہیں ا ٹھائیں گے ۔

 

دوسری جانب سوشل میڈیا پر  پی ٹی آئی کے اس جاری کردہ بیان کو لے کر کافی طنز اور تنقید کی جا رہی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک اور دفعہ یو ٹرن لے کر اپنے ووٹ کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان امریکی سازش کے بیانیے سے بھی دستبردار ہو چکے ہیں ، انہوں  نے کہا کہ  اب کی مرتبہ میں اقتدار میں آ یا تو امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات بنا کر رکھوں گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : میری  جان کو مسلسل خطرہ لاحق  ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+