نواک جوکووچ کو آسٹریلین اوپن میں کھیلنے کی اجازت مل گئی

نیوز ٹوڈے : ٹینس کے مداحوں کے لیے خوشخبری ،  ٹینس کی دنیا کے سپر اسٹار نواک جوکووچ  اس مرتبہ آسٹریلین اوپن میں شرکت کریں گے ۔

 

واضح رہے کہ  آسٹریلوی حکام کی جانب سے نواک جوکووچ کے لیے ویزا جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد بغیر کو ئی مشکل کے  آسٹریلیا کا سفر کر سکیں گے ۔

 

اس حوالے سے  اسپین کے بڑے کھلاڑی رافا نڈال نے بھی نواک کو مبارکباد پیش کی  ،انہوں نے کہا کہ نواک کے بغیر ٹورنا منٹ  نا مکمل ہے ۔

 

نڈال کا کہنا ہے کہ ٹینس کی دنیا میں ایسے کھلاڑیوں کی بہت ضرورت ہے تا کہ مستقبل میں آنے والے لوگ ان سے کچھ سیکھ سکیں اور بہتر طریقے سے اپنا کھیل  پیش کر سکیں ۔

 

یاد  رہے کہ گزشتہ برس نواک  جوکووچ کو  آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی ، کیونکہ ا نہوں نے کورونا کی ویکسین لگوانے سے منع کر دیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ یہ میری فٹنس اور کھیل پر اثر انداز ہو سکتی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : شکیرا  ورلڈ کپ میں پرفارم نہیں کریں گی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+