یوکرین کو دہلانے میں ایران ایک مرتبہ پھر روس کی ڈھال بنا ہوا ہے
- 18, نومبر , 2022
روس نے سردیاں آنے سے پہلے ہی جنگ کی ایسی منصوبہ بندی کی ہے کہ یوکرین کے پاور پلانٹس کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے شدید توانائ بحران کی وجہ سے یوکرین کیلیے جنگ کی حالت میں سردیاں گزارنا بہت مشکل ہو جاۓ گا ۔
یوکرین میں پچھلے دو دنوں میں ہونے والے میزائل حملوں کی وجہ سے اس وقت تقریباً ایک کروڑ لوگ بجلی سے محروم ہو چکے ہیں ان حملوں میں روس کے نشانے پر یوکرین کے پاور پلانٹس ہی تھے زیلینسکی کا کہنا ہے کہ پچھلے بہتّر گھنٹوں میں روسی حملوں کے بعد حالات بہت خراب ہو چکے ہیں ۔
روسی فوج نے مشرقی یوکرین میں موجود ایک گیس پلانٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور نیپرو میں بھی ہتھیار بنانے والا ایک کارخانہ تباہ ہو گیا یوکرین کیلیے ایک کے بعد ایک اور مصیبت سامنے آ رہی ہے ۔
زیلینسکی نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ روس کا اگلا نشانہ ایک مرتبہ پھر کیو ہو سکتا ہے اور انھوں نے یہ بیان بھی دیا ہے کہ روس کی یہ کاروائ جان بوجھ کر یوکرین کے عام لوگوں کا جینا دوبھر کرنے کیلیے ہے روس کی فوج نے یوکرین کے فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا رکھا ہے ۔
یوکرین نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ ایران کی طرف سے روس کی فوج کو لگاتار مدد جاری ہے ایران نے روسی فوجیوں کیلیے ہزاروں کی تعداد میں بیولٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ بھجواۓ ہیں اور روسی فوج جنگ میں ان کا استعمال بھی کر رہی ہے ۔
روسی حملوں سے بوکھلاۓ یوکرین نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ یوکرین کو ایک مرتبہ پھر دہلانے میں ایران اس کی ڈھال بنا ہوا ہے
تبصرے