فیفا ورلڈ کپ 2022: افتتاحی تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا

نیوزٹوڈے:فیفا ورلڈ کپ 2022 ایک مسلم اور عرب ملک قطر میں منعقد ہوا۔ قطر ایک ایسا ملک جس نے اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے مخصوص بین الاقوامی رہنما اصولوں کو تسلیم نہیں کیا۔

 

ایک اانگلش ڈیلی سٹار اخبار کے مطابق قطر اس ٹورنامنٹ کے میزبان کی حیثیت سے اس پر عمل پیرا ہے۔

 

فیفا ورلڈ کپ کے دوران اس کے تمام شرعی اور اسلامی قوانین کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے فٹ بال فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے ایک رپورٹ میں الرایا قطری اخبار نے اعلان کیا ہے کہ اس تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔

 

اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قطر اسلامی رسومات وروایات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

 

ہفتہ کے روز فیفا فین فیسٹیول میں نماز کے وقت کے اختتام تک تقریبات اور موسیقی کا سلسلہ بند رہا۔

 

یہ ورلڈ کپ اسلامی دنیا کی غلط تصویر کو تبدیل کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا اور یہ ایک بڑا چیلنج بھی ہے جسے قطر شاندار میزبانی کے ذریعے دور کرسکتا ہے۔

 

مزید پڑھیں: رشی سونک


 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+