سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا کہ ان پر حملے اور حکومت ختم کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ نہیں

نیوز ٹوڈے:پنجاب کے وزیرِ اعلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ ان پر حملہ ہونے اور حکومت ختم کرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی ہاتھ نہیں  ہے۔

 

اس کےعلاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو کیا حاصل ہوا آنے والے دنوں میں سب کھل کر سامنے آجائے گا۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےمزید کہا کہ پنجاب حکومت سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو مکمل طور پر سکیورٹی فراہم کرئے گی۔

 

یاد رہے کہ عمران خان پر لانگ مارچ کے جلسے میں 3 نومبرکو حملہ کیا گیا اور اس کے علاوہ دوبارہ بھی ان پر حملہ ہوسکتا ہے۔

 

عمران خان اپنی زخمی ٹانگ کے ساتھ پنڈی پہنچیں گے  اور بتائیں گے کہ ان کا اسلام آباد سے راولپنڈی جانے کا کیا مقصد تھا۔

 

مزید پڑھیں:مصدق ملک کی عمران خان پر طنز

 

 

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+