میٹا کمپنی فیس بک کا پروفائل سے مذہبی، سیاسی اور جنسی ترجیحات کو ختم کرنے کا اعلان
- 21, نومبر , 2022
نیوزٹوڈے:فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے کہا ہے کہ وہ فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی پروفائل سے تین ترجیحات کو ختم کررہا ہے۔
اس میں سے سیاسی، مذہب اور جنسی میلان کو ہٹایاجا رہا ہے اس پر یکم دسمبر کو علم درآمد ہوگا۔
اس کے علاوہ بعض صارفین نے کہا ہے کہ وہ اب تک کئی پروفائل کے شعبوں کو ہٹا چکا ہے آسان نیوی گیشن کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔اسے ہٹانے یا نہ ہٹانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
سب سے پہلے اس کی خبر سوشل میڈیا ماہر میٹ نوارا نے دی تھی جس نے لکھا ہے کہ ان کی معلومات کو خذف کیا جا رہا ہے۔ اس میں سیاسی خیالات، مذہبی رجحنی اور جنسی تعین شامل ہے۔
دوسری طرف میٹا نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ ہم پروفائل ترجحیات، سیاسی خیالات، جنسی میلا ن اور ایڈریس کو بھی ختم کردیا ہے۔
جن افراد نے ان تمام فیلڈز کو بھرا تھا ہم نے انہیں ہٹا دیا ہے اگر دوبارہ لکھیں گے تو تو ہٹادیا جائے گا۔
فیس بک مارکیٹنگ کے لئے یہ کوئی اچھی بات نہیں ہے کیونکہ اگر کوئی مذہبی کتابیں فروخت کرنے والا اس میں دلچسپی لینے والوں کے لئے رسائی چاہے گا تو ان کے لئے کوئی راہ نہ ہوگی۔
اس کے علاوہ فیس بک نے جنوری 2022 سے بھی صارفین کو ٹارگٹنگ کے آپشنز سے ہٹانا شروع کئے۔
مزید پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر متعارف
تبصرے