نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے 5 نام وزرات دفاع کو بھیج دیے گئے

نیوز ٹوڈے : آرمی چیف کے تقررکا عمل آج سے شروع ہو  چکا ہے ، واضح رہے کہ آرمی چیف  کی تعیناتی کیلیے 5 نام بھیج دیے گئے ہیں ۔

 

حکومتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر وزارتِ دفاع کی سمری وزیرِاعظم آفس میں وصول  ہو چکی ہے ۔

 

واضح رہے کہ  5 سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کے نام سمری میں بھیجے گئے ہیں۔ ان 5 ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید  کا نام شامل ہے ۔

 

یاد رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے اجلاس بھی جاری ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، وزیرِ قانون سردار ایاز صادق نے شرکت کی ہے ۔

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+