ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات اور کنٹرول کرنے کے طریقے

نیوز ٹوڈے:ہائی بلڈ پریشر بہت سے لوگوں کا عام مسئلہ ہے۔بہت سے افراد کو فالج کا ہوجانا، دل کا دورہ پڑنا، بے ہوش ہوجانا، جسمانی کمزوری اور قبل از وقت موت بھی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کے یو کے میں تین بالغوں میں سے ایک فرد بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا ہے۔

 

اگر آپ بھی بلڈ پریشر کے مریض ہیں یاآپ کے گھر میں بھی کوئی فرد اس مرض میں مبتلا ہے تو ہمیں غذا کے انتخاب میں اختیاط برتنی چاہیے۔

 

بلڈ پریشر کیاہے؟

 

جب ہمارا دل دھڑکتا ہے تو  جسم کو توانائی اور آکسیجن دینے کے یہ جسم میں ہر طرف خون کو پمپ کرتا ہے جب خون چلتا ہے تو یہ خون کی شریانوں کی دیواروں پر دباو ڈالتا ہے۔اس دباو کی قوت ہی آپ کا بلڈ پریشر ہے۔

 

ہائی بلڈ پریشر کیا ہے؟

 

اگر کافی دنوں تک آپ کے بلڈ پریشر کی ریڈنگ 140اوور90 رہتی ہے تو آپ ہائی بلڈ پریشر کے مریض ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول نہیں کرتے تو یہ آپ کے اعضاء کو   بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

 

ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات

 

لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات مختلیف ہوسکتیں ہیں۔ آپ کی خوراک بھی آپ کے بلڈ پریشر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔کچھ لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ کوئی بیماری بھی ہوسکتی ہے۔ جیسے گردوں کے مسائل وغیرہ۔اس کے علاوہ ہماری روزمرہ کا معمول بھی اس پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

 

ہائی بلڈ پریشر کی یہ وجوہات بھی ہوسکتی ہیں؛

 

کھانے میں نمک کا زیادہ استعمال

 

پھلوں اور سبزیوں کا کم استعمال

 

فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال

 

موٹاپا

 

بیماری

 

اس کے علاوہ بڑھتی ہوئی عمر بھی بلڈ پریشر کی وجہ بن سکتی ہے اگر خاندان میں کسی کو  بلڈ پریشر کی بیماری ہے تو خاندانی تاریخ  کی وجہ بھی آپ بلڈ پریشر میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

 

بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے طریقے

 

آپ اپنے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کے  اپنی طرزِ زندگی میں صحت مند تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ ہماری خوراک کا ہمارے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھ سکتی ہے۔ اگر آپ بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں تو آپ   اپنے طرزِ زندگی میں صحت مند تبدیلیاں لائیں۔

 

پھل اور سبزیوں کا استعمال  

 

زیادہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ یہ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہماری صحت کو بہتر بناتی ہیں۔ وہ افراد کو بلڈ پریشر کے مریض ہیں ان کو پھلوں اور سبزیوں کا استعمال لازمی کرنا چاہیے۔

 

اگر آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو اس کے لئے یہ وٹامنز کھائیں۔

 

کیلا

 

کیلے میں پوٹاشیم اچھی مقدا ر میں پایا جاتا ہے۔پوٹاشیم ہمارے جسم میں سوڈیم کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ خون کی نالیوں کی دیواروں پر  تناو کو کم کرکے بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

 

انار

 

شواہد سے پتا چلتا ہے کہ انار سسٹولک اور ڈائی سسٹولک بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اس لئے آپ اپنی خوراک میں انار کا استعمال لازمی کریں۔ دہی بھی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مفید ہے۔

 

نمک کا کم استعمال

 

ا ٓپ کے ہائی بلڈ پریشر کی وجہ نمک بھی ہوسکتا ہے۔ آپ نمک کا استعمال کم کریں زیادہ تر نمک ان چیزوں میں ہوسکتا ہے جو آپ بازار سے  پروسیسڈ فوڈ خریدتے ہیں۔ اگر آپ نمک کا استعمال کم کرتے ہیں تو آپ اس خاموش مرض سے بچ سکتے ہیں۔

 

ورزش

 

بہت سی بیماریوں کی وجہ موٹاپا بھی ہے۔ بیماریوں سے بچنے کے لئے آپ کو اپنے وزن پر کنٹرول رکھنا چاہیے۔ اضافی وزن آپ کو بلڈ پریشر میں مبتلا کرسکتاہے ۔اگر آپ روزانہ ورزش کرتے ہیں تو آپ اپنا وزن کنٹرول کرسکتے ہیں اور بلڈ پریشر پر بھی کنٹرپا سکتے ہیں۔

 

ورزش آپ کی مجموعی صحت کو بھی  بہتر بناتی ہے۔ دن میں  تیس منٹ تک کی ورزش آپ کے دل کو صحت مند بناتی ہے۔

 

مزید پڑھیں:صحت کے حوالے سے بلاگ کو پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+