آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک

نیوز ٹوڈے : پاکستان  کیب افواج کے سربراہ جنرل  قمر جاوید باجوہ  کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک ہو گئیں جس  کو لے کر میڈیا پر کافی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔

 

اس حوالے سے و فاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات  کے لیک ہونے کا سختی سے نوٹس  لے لیا ہے ۔

 

اسحاق ڈار نے نوٹس لیتے ہوئے معاون خصوصی طارق محمود پاشا کو ایف بی آرکے ڈیٹا کی خلاف ورزی کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 

اسحاق ڈار نے اس واقع کی 24گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی  ہے ۔

 

تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث پائے گئے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور واقع میں ملوث بے قصور افراد کو انصاف فراہم کیا جا ئے گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے 5 نام وزرات دفاع کو بھیج دیے گئے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+