فیفا ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

نیوز ٹوڈے  : قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں ٹکٹوں کی فروخت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں ، شائقین کی بڑی تعدا د میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم  کی طرف رواں دواں ہے ۔

 

کچھ عوامل کی جانب سے کیے جانے والے  منفی پروپیگنڈہ کے باوجود پہلے میچ سے قبل تک 30 لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے ۔

 

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا اتوار کو قطر میں آغاز ہوچکا ہے اور اب تک دو سے زائد میچ بھی کھیلے جا چکے ہیں۔

 

 قطر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی سمیت مختلف معاملات پر  کچھ میڈیا ہائوسز کی جانب سے اشتعال انگیزی پھیلائی گئی تاہم شائقین کے رد ِ عمل نے سب کو غلط ثابت کر دیا ۔

 

فیفا  حکام کے مطابق اس ورلڈ کپ سے حاصل ہونے والی ریکارڈ 7.5 بلین ڈالر آمدن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کا بھی ایک نمایاں حصہ ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : شاہین آفریدی مچل اسٹارک سے زیادہ خطرناک گیند باز ہیں ، کیوی کپتان کین ولیمسن

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+