پاکستان کی معیشت کودیوالیے کا خطرہ ،شرح 92 فیصد تک پہنچ گئی

نیوز ٹوڈے : پاکستان کو  رواں سال مسلسل دیوالیے کا خطرہ در پیش ہے  ، عالمی میڈیا کی رپورٹس اور معاشی ماہرین کی رپورٹس کے مطابق دیوالیے کے خدشے کی شرح 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

 

واضح رہے کہ رواں سال پاکستان کی معیشت کو شدید نقصانات  کا سامنا در پیش ہے ، سیاسی گہما گہمی  اور ہلچل سے پاکستان کی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے ۔

 

اس تمام صورتحال میں سب سے زیادہ نقصان  عوام کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے ،  ملک بھر میں آئے دن مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا جس سے  غریب آدمی  روز بروز پس رہا ہے ۔

 

اس حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ تجربہ کار لوگ آ کر پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ثابت ہونگے ،مگر ایسا نہ ہوا اور مہنگائی بڑھتی گئی جس کے باعث غریب عوام مزید پستی گئی ۔

 

دریں اثناء آئی ایم  ایف  سے بھی مذاکرات جاری ہیں،جبکہ دوست ممالک سے بھی قرضوں کی اپیل کر دی گئی ہے ،مگر پاکستان ایک مرتبہ پھر دیوالیے کی نہج پر آ پہنچا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کی ٹیکس تفصیلات لیک

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+