کافی کی مدد سے جلد کوخوبصورت بنانے کے طریقے
- 22, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے:خوبصورت اور دلکش جلد حاصل کرنا سب کی خواہش ہوتی ہے۔ہم جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے مہنگی مہنگی پروڈکٹس خریدتے ہیں لیکن اگر ہم پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں تو اپنی جلد پر نکھار لا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہم گھریلو ٹوٹکوں کی مدد سے بھی ایسا ممکن بنا سکتے ہیں۔
آپ گھر میں موجود کچھ چیزوں کی مدد سے اپنی جلد دلکش بنا سکتے ہیں۔ اگرآپ بھی ان اپنی جلد پر کو دلکش بنانا چاہتے ہیں تو اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
کافی کا استعمال سردیوں میں ہر گھر میں کیا جاتا ہے بہت سے لوگ اسے پیتے ہیں لیکن اس کو اپنے چہرے پر بھی لگایا جا سکتا ہے ۔ہم مختلیف چیزیں شامل کرکے ماسک بنا سکتے ہیں۔
کافی سے بنے ماسک
سردیوں کے موسم میں اپنی چمکدار جلد کے لئے ان ماسک کا استعمال کریں۔
کافی ہماری جلد کے لئے سپر پاور کا کام کرتی ہے۔ اگر آپ کافی کے شوقین نہیں ہیں تو ا س کے نتائج جاننے کے بعد آپ اس سے محبت کریں گے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے اور ہماری جلد کو ایکسفولیٹ کرتی ہے۔یہ ہماری جلد کی پرورش کرنے اور چمک کو برقرار رکھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔
کافی اور شہد
ہماری جلد کے لئے کافی اور شہد فیشل کے طور پر کام کرتا ہے۔کافی ہماری جلد کے مردہ خلیات کو ہٹانے میں ہماری مدد کرتی ہے اس کے علاوہ شہدہماری جلد کو نرم اور ہائیڈریٹ رکھتا ہے۔اور ہمیں چمک دار اور نرم جلد حاصل ہوتی ہے۔
طریقہ ِاستعمال
دو کھانے کے چمچ کافی کے لیں اور ایک چمچ شہد کا لیں ان دونوں کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور پندرہ منٹ تک اپنے چہرے پر لگائیں اور دھو لیں۔بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں دو بار استعمال کریں۔
کافی اور کدو
اگر آپ خستہ حال جلد کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کدو اور کافی کا ماسک اپنے چہرے پر لگائیں۔یہ بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔ اور جلد میں کولیجن کی مقدار کو بڑھاتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کو مضبوط اور چمک دار بناتا ہے۔
طریقہِ استعمال
دو کھانے کے چمچ کافی لیں آدھا کپ پیسا ہوا کدو لیں اس میں عرقِ گلاب بھی شامل کریں اس ماسک کو بیس منٹ تک جلد کے لئے لگا رہنے دیں۔ بہترین نتائج کے لئے ہفتے میں دو بار اس کا استعمال کریں۔
کافی ہلدی اور دہی
یہ ماسک کیل مہاسوں والی جلد کے لئے مفید ہے۔وہ لڑکیاں جو دانوں اور مہاسوں کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے لئے یہ ماسک مفید ہوسکتا ہے۔ہلدی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو مہاسوں سے لڑنے میں مدد کرتی ہے۔
طریقہِ استعمال
آپ دو چمچ کافی کے لیں اور دو چمچ دہی کے لیں اس میں آدھا چمچ ہلدی شامل کریں اور دس منٹ تک اپنے چہرے پر لگائیں۔ آپ اس ماسک کو دو یا تین بار استعمال کرسکتے ہیں۔
کافی اور دودھ
اگر آپ اپنی جلد کو یکساں کرنا چاہتے ہیں تو یہ ماسک بہترین ہے۔یہ ہماری جلد میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ سوزش والی آنکھوں کے لئے یہ ایک اچھا فیس پیک ہے۔
طریقہِ استعمال
ایک چمچ کافی کا لیں اور اس میں دو چمچ دودھ کے شامل کر کےاس کو پندرہ منٹ کے لئے اپنے چہرے پر لگائیں۔
اس کے علاہ کافی اور لیموں بھی آپ کی جلد کے لئے مفید ہے۔ اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔
تبصرے