پنجابی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ ' نے ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ سے زیادہ پیسے کما لیے
- 23, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے : پاکستان کی سپر ہٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نےتقریباً ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے سے زائد پیسے کما کر سینما انڈسٹری میں تاریخ رقم کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی گئی ،تاہم یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جو کہ اپنے ملک کے مقابلے بیرون ممالک کی زیادہ اسکرینز پر دکھائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر تصدیق کی گئی ہے کہ مولا جٹ نے دنیا بھر سے ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے ۔
یاد رہے کہ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ، اس فلم کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا مگر فلم کے ریلیز ہوتے ہی ثابت ہو گیا کہ جتنے بجٹ پر یہ فلم بنی اس سے کئی زیادہ یہ کمانے کی اہلیت رکھتی ہے۔
خیال رہے کہ یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونےوالی مولا جٹ کا ری میک ہے جس میں پاکستان کی نامور کاسٹ کہ شامل کیا گیا ہے ، اس فلم میں فواد خان ، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک جیسے ادکاروں کو دکھایا گیا ہے ۔
فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے مستقبل میں فلم انڈسٹری میں آ نے والے نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے ۔
مزید پڑ ھیں : بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے اپنی بیٹی اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی کی تصدیق کر دی
تبصرے