سردیوں میں انفیکشن سے کیسے بچا جائے؟

نیوز ٹوڈے:سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی بہت سے لوگ انفیکشنز کا شکار ہونا شروع کر دیتے ہیں۔ وہ لوگ جو کمزور مدافعتی نظام رکھتے ہیں زیادہ تر ان میں یہ مسئلہ ہوسکتا ہے۔ہمارا مضبوط مدافعتی نظام ہمیں بہت سی بیماریوں سے بچانے اور ان سے مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے۔

 

اگر آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو آپ سردیوں میں زیادہ بیمار ہوسکتے ہیں۔ لیکن اگر سردی کے موسم میں آپ کے ساتھ زیادہ ایسا ہورہا ہے تو آپ کو اپنی روزمرہ کے معمول کو بدلنا چاہیے تاکہ آپ انفیکشن سے بچ سکیں۔

 

سردی کے موسم میں انفیکشن سے بچنے کے طریقے

 

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ سردیوں میں کیسے انفیکشن سے محفوظ رہیں تو اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔

 

متوازن غذا

 

صحت مند رہنے کے لئے متوازن غذا کا استعمال بہت ضروری ہے۔ وٹامنز اور منرلز سے بھرپور غذا  آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔وہ افراد جو سردی کے موسم میں گری دار میووں اور پھلوں سبزیوں کا استعمال کرتے ہیں وہ الرجی سے محفوظ رہتے ہیں۔

 

اس لئے انفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا میں شامل کریں۔

 

ہلدی کا استعمال

 

ہم کسی بھی انفیکشن یا زخم میں ہلدی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ ایک ایسا مصالحہ ہے جس کا استعمال کھانوں میں کیاجاتا ہے اس میں کیومین پایا جاتا ہے ۔ یہ دوا کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔ بہت سے لوگ سردی میں ہلدی والے دودھ کا استعمال کرتے ہیں۔

 

ہلدی  ہمیں نزلہ زکام سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ اس لئے سردیوں میں اس کا استعمال لازمی کریں۔

 

شہد کا استعمال

 

ہم شہد کو سانس کے انفیکشن میں استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کو کھانسی میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جو ہمارے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت پیدا کرتا ہے۔ اگر آپ کا مدافعتی نظام کمزور ہے تو آپ شہد کا استعمال لازمی کریں۔

 

پانی کا استعمال

 

سردیوں کے موسم میں ایسا ہوتا ہے کہ بہت سے لوگ پانی کا استعمال کم کرتے ہیں پانی کی کمی کی وجہ سے ہمارا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے کمزور مدافعتی نظام والے افراد جلد بیمار ہوتے ہیں جس کی وجہ ان میں انفیکشن کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں۔

 

سردیوں کے موسم میں لوگ زیادہ تر فلو اور زکام کا شکار ہوتے ہیں۔سردی کے موسم میں خشک ہوا کی وجہ  سے جراثیم ہوا میں موجود رہتے ہیں۔

 

بچوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کے لئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کو بچہ دھلے ہوئے ہاتھوں سے کھانا کھائیں۔اور باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔ٹائلٹ استعمال کرنے کےبعد صابن سے ہاتھ دھونے کی تلقین کریں۔

 

سٹیم لیں

 

سردی کے موسم میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ناک بند ہوجاتی ہے آپ ناک  کو کھولنے کے لئے سٹیم لے سکتے ہیں۔ سٹیم کی مدد سے ناک کی  بند نالیوں کو باآسانی سے کھول سکتے ہیں۔ اس کی مدد سے سانس لینےمیں آسانی ہوگی۔

 

سردیوں کے موسم میں زیادہ سے زیادہ جوسز کا استعمال کریں تاکہ  آپ ہائیڈریٹ رہ سکیں اور پانی کی کمی کو دور کر سکیں۔

 

مزید پڑھیں:صحت سے متعلق بلاگز پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

user
عائشہ ظفر

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+