عمران خان پر قاتلانہ حملہ :جے آئی ٹی حساس معلومات حاصل کرنے میں ناکام
- 23, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے : پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر فائرنگ کے معاملے پر جے آئی ٹی کو تاحال کوئی کامیابی حاصل نہ ہو سکی ۔
میڈا رپورٹس کے مطابق انویسٹی گیشن ٹیم نے سی ٹی ڈی چوہنگ میں ملزمان نوید ، وقاص اور ساجد سے 5بار تحقیقات کیں اور سراغ لگانے کی کوشش کی ۔
واضح رہے کہ جے آئی ٹی ٹیم 16، 17، 18اور 19 نومبر کے بعد گزشتہ رات بھی کمیشن کے سربراہ غلام محمود ڈوگر سمیت چار افسران سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر روانہ ہو ئے تا کہ مزید معلومات اکٹھی کر سکیں مگر کوئی خاطر خواہ نتائج نہ نکل سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ملزم نوید، وقاص اور ساجد سے تفتیش کے دوران مختلف سوالات کیے مگر ان تمام سوالات کے جواب موصول نہ ہو سکے ۔
نتیجتاً جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو اس کیس کے حوالے سے ابھی تک معلومات کے فقدان کا سامنا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے حکومت کو جی ایچ کیو سے 6 نام
تبصرے