فیفا ورلڈ کپ 2022: مراکش اور کروشیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر
- 23, نومبر , 2022
نیوز ٹوڈے : قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 میں مراکش اور کروشیا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی حریف ٹیم کا گول کرنے میں ناکام رہے۔
اس میچ میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں تو ابتداء سے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھل پیش کیا مگر ہزار کوششوں کے بعد بھی کوئی ٹیم اضافی وقت میں بھی کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہی ۔
واضح رہے کہ میچ سے قبل کروشیا کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا تھا تاہم مراکش کی جانب سے بھی بہترین اور بھرپور کھیل پیش کیا گیا ۔
یاد رہے کہ میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ اپنے نام کر لیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فرانس اور آسٹریلیا کے میچ میں فرانس نے جارحانہ کھیل پیش کر کے آسٹریلیا کو 1-4 سے شکست دے دی تھی ۔
مزید پڑ ھیں : پی ایس ایل 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبر کو کراچی میں منعقد کروائی جائے گی
تبصرے