فیفا ورلڈ کپ 2022: بیلجیئم نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے دی

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ یوں تو دلچسپ میچز جاری ہیں ، جن میں ابھی تک کچھ بڑے اپ سیٹ بھی دیکھنے میں آ ئے ہیں ،شائقین کی بڑی تعداد ہر میچ کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کر رہی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈا اور بیلجیئم کے درمیان میچ کھیلا گیا ، کینیڈا نے میچ کا  آغاز جارحانہ طریقے سے   کیا تاہم اس طرز کو زیادہ دیر تک  برقرار نہیں رکھ پا ئے ۔

بیلجیئم نے کینیڈا کو  دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 سے  شکست دی اور ٹورنامنٹ میں پہلی جیت اپنے نام کر لی ،واضح رہے کہ 36 سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے والی کینیڈا کو ایک مرتبہ پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

یاد رہے کہ اس میچ میں کینیڈا کے کھلاڑیوں کی جانب سے ڈاجنگ اور  پاسنگ بہترین رہی ،تاہم کھلاڑی میچ فنش نہ کر سکے ۔

مزید پڑ ھیں :  مراکش اور کروشیا کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+