اسپین نے کوسٹاریکا کی ایک نہ چلنے دی ،0-7 سے بڑی کامیابی حاصل کر لی
- 24, نومبر , 2022

نیوز ٹوڈے :قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں اسپین اور کوسٹاریکا کے درمیان میچ کھیلا گیا ،میچ میں اسپین نے کوسٹاریکا کی ایک نہ چلنے دی اور 0-7 سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ۔
میچ میں 2010 کی عالمی چیمپئن اسپین نے نسبتاً کمزور حریف کوسٹاریکا کو آغاز سے ہی پریشر میں رکھا جبکہ اسپین نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔
واضح رہے کہااسپین ٹیم نے پہلا گول 11ویں منٹ میں ہی کردیا جبکہ اسپین کے اہم کھلاڑی مارکو اسینسیو نے 21ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے ٹیم کو0-2 کی برتری حاصل کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ۔
اس کے بعد فیرن ٹوریس نے گو ل کیا اور یہ برتری بڑھ کر 0-3 ہوگئی ، یوں پہلے ہاف میں ہی اسپین نے کوسٹاریکا کے 3 گول کر دیے تھے ۔
اس کے بعد تو بس دوسرے ہاف ٹائم میں اسپین نے ایک دفعہ پھر جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول پر گول کیے ۔
حریف ٹیم کوسٹاریکا جواب میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی اور ان کو 0-7 سے بدترین شکست کا سا منا کرنا پڑا ۔

خاص خبریں
-
ٹرمپ نے چین کے علاوہ تمام ممالک پر لگاے گۓ اضافی ٹیرف کو 3 ماہ کیلیے معطل کرنے کا اعلان کر دیا
-
چینی صوبہ (ہیبائی) کے نرسنگ ہوم میں اچانک آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک
-
غزہ جنگ اور نیتن یاہو کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خیراتی اداروں کے سامنے بھوکے اسرائیلیوں کی لائنیں لگ گئیں
-
نائب امریکی صدر کی جانب سے چینیوں کو گنوار کہنے پر چین بھڑک اٹھا
تازہ ترین

تبصرے